اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ انقلابی عوام کا احتجاج رکوانے کے لئے فوج کے ہاتھوں عوام کی سرکوبی سے حکومت کو کوئی فائدہ نہيں پہنچے گا ۔ انہوں نے آل خلیفہ کے مظالم اور بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے اشتعال انگیز اقدامات سے بحرین کے عوام کے مزید متحد ہوں گے اور انہیں اپنی جدوجہد جاری رکھنے میں مزید پرعزم بنائيں گے ۔واضح رہے کہ جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف ہفتے اور اتوار کے روز بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں پرامن مظاہرے کئے گئے تاہم آل خلیفہ فورسیز نے ان مظاہرین پر حملہ کرکے متعدد کو زخمی کردیا۔
.......
/169